پاکستان سے افغانستان جانے والے افغانیوں کی واپسی، اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اکتوبر 2023 سے افغانستان جانے والے اکثر افغانیوں کے واپس پاکستان آنے کا خدشہ ہے۔
وزارت سیفران کے ذرائع کے مطابق تقریباً 10 لاکھ افغان طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس گئے جبکہ 60 فیصد چمن کے راستے دوبارہ پاکستان میں داخل ہوچکے ہیں۔
انجنیئر امیر مقام نے تصدیق کی کہ واپس جانے والے افغان چمن اور دیگر راستوں سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واپس آنے والوں میں رضاکارانہ طور پر افغانستان جانے والے اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں پکڑے جانے والے افغان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:'ماں میں چور نہیں ہوں'، چپس چوری کے الزام پر 12 سالہ بچے نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
خیبرپختونخوا میں صرف دو غیر قانونی افغان پکڑے گئے جبکہ افغان کمشنریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی پالیسی کی وجہ سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
گرفتار افغانوں کو فارن ایکٹ 14 کے تحت چھ ماہ جیل کی سزا بھگتنی پڑتی ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد سے خیبرپختونخوا آنے والے 75 فیصد افغان وہاں بس گئے ہیں۔
نمائندہ خصوصی برائے افغان محمد صادق کے مطابق افغانوں کی واپسی کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور افغانستان سے انہیں پاکستان میں رکھنے کا کوئی مطالبہ نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ افغان اپنے ملک کی ترقی اور بحالی میں کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم،کتنے عرصے تک بغیر فیس سرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں؟جانیے