کرپشن مقدمات: پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج

May 25, 2023 | 10:29:AM
کرپشن مقدمات: پرویز الہیٰ کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کر دی۔

پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ کو سینے میں تکلیف ہے، عدالت پیش نہیں ہو سکتے، پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کا میڈیکل جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، عثمان بُزدار آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے

دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے میڈیکل رپورٹس فوری عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی جبکہ بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔