وزیراعلیٰ جی بی مسلح پولیس اہلکاروں کے ساتھ پنجاب پولیس پر شیلنگ کررہے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

May 25, 2022 | 19:51:PM
ترجمان پنجاب حکومت، عطا اللہ تارڑ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، حکومت پر الزامات،
کیپشن: عطا اللہ تارڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان حکومت پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلیٰ جی بی مسلح پولیس اہلکاروں کے ساتھ پنجاب پولیس پر شیلنگ کررہاہے،ان کے پاس سرکاری گیس ماسک بھی موجود ہیں ۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہاہے کہ ایک طرف بھارت نے انصاف کی دھجیاں اڑاتے ہوئے یاسین ملک کو سزا سنائی ، دوسری طرف عمران خان نے کے پی پولیس لے کر پنجاب پر لشکر کشی کی ہے،علی امین گنڈاپور کھلم کھلا فائرنگ کرکے قانون کو پاﺅں تلے روند رہا ہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ جی بی مسلح پولیس اہلکاروں کے ساتھ پنجاب پولیس پر شیلنگ کررہاہے،ان کے پاس سرکاری گیس ماسک بھی موجود ہیں ،گلگت بلتستان پولیس کی پنجاب پولیس پر شیلنگ جاری ہے جس کا بھرپور جواب دے رہے ہیں ۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ خیبرپختونخواپولیس کے پاس جدید اسلحہ ہے ،یہ مسلح افراد پنجاب میں انتشار اور خون خرابہ چاہتے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ پنجاب نے آج پھر تحریک انصاف کو مسترد کردیا،لاکھوں کا دعویٰ کرنے والے ایک ہزار بندے بھی نہ لا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پنجاب میں داخل ہوچکے ،اب اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں، عمران خان