شہبازشریف کے عشائیے میں شرکت کیوں نہیں کی ؟ مریم نواز نے کھل کربتادیا

May 25, 2021 | 14:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری بھی نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک کے لیے کوئی نمبرز نہیں چاہئیں، ہمارے پاس نمبرز سے زیادہ لوگ ہیں۔پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا تھا کہ رمضان کے بعد میٹنگ ہوگی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا اب وہ میٹنگ آج کل میں ہوگی، جس میں فیصلہ کرنا ہے۔شہباز شریف کے عشائیے میں مریم کی عدم شرکت سے متعلق صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو چپقلش بنانا چھوڑ دیں، میں پارلیمنٹیرین نہیں، شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر کا کردار ہے، انہوں نے پارلیمنٹیرینز کوعشائیہ دیا،جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری بھی نہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جو عشائیہ دیا وہ پی ڈی ایم کا نہیں تھا، انہوں نے بطور اپوزیشن لیڈر عشائیہ دیا اور وہ بجٹ سیشن کی پلاننگ تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ  پیپلزپارٹی کی طرف سے اب تک شوکاز کا جواب نہیں آیا جب جواب آئے گا تو بیٹھ کر دیکھیں گے کہ کتنا ٹھوس جواب ہے اور اس کا کیا کرنا ہے لیکن (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کا مؤقف ایک ہی ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پی پی کی پی ڈی ایم میں شمولیت پر جنرل سیکرٹری کی نشست چھوڑنے کی پیشکش کی حمایت کی اور کہا کہ شاہد خاقان کا جو مؤقف ہے وہی میرا بھی مؤقف ہے، اس معاملے پر (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمان کا ایک ہی موقف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا جی ڈی پی گروتھ پر ایسا جھوٹ ہے جو ان کے اپنے لوگ بھی ماننے کو تیار نہیں، اگر گروتھ کا درست پیمانہ دیکھنا ہے تو میرے ساتھ بازاروں اور گھروں میں چلیں کس طرح ہر طبقہ مہنگائی سے متاثر ہے، چل کر دیکھیں لوگوں کی زندگیوں میں کیا گروتھ ہورہی ہے، لوگ بددعائیں دے رہے ہیں، فکس میچ نہ ہو دو چار اسٹال خالی کرکے جانے سے حالات کا اندازہ نہیں ہوگا بلکہ کسی غریب کے گھر اور مارکیٹ میں جائیں تو پتا چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ملک کی گواہی کے بعد نوازشریف اور شوکت عزیز کی گواہی کے بعد میرے تمام کیسز ختم ہونے چاہئیں، یہ سیاسی کیسز ہیں اور انتقامی کارروائی ہورہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ریورس انجینئرنگ ہوگی تو نظرآجائےگی، ابھی تک تو نظرنہیں آئی۔

 

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی نمبرز نہیں چاہئیں،ہمارے پاس نمبرز سے زیادہ تعداد ہے۔ کوئی نیا اتحاد نہیں، پی ڈی ایم موجود ہے، اس کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت جھوٹ بول کرگروتھ کے جعلی اعداد و شمار دے رہی ہے، لوگ تباہ حال ہو گئے،حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں، ہرطبقہ مہنگائی سےمتاثرہے، لوگوں کے گھروں میں جا کر دیکھیں مہنگائی کا اندازہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے رمضان المبارک کے بعد اجلاس کا فیصلہ کیا تھا، آج کل میں میٹنگ ہونیوالی ہے، شہبازشریف نےگزشتہ روز بطور اپوزیشن لیڈر عشائیہ دیا جس میں پارلمینٹرینز کو مدعو کیا گیا تھا اور میں کوئی پارلمینٹرین نہیں۔ چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں، پی ڈی ایم کا وہی موقف ہے جو شاہد خاقان عباسی کاموقف ہے۔ ہمیں پنجاب میں کوئی نمبرز نہیں چاہئیں، ہمارے پاس نمبرز سے زیادہ تعداد ہے۔