بنگلہ دیش کیخلاف سری لنکا کی جیت، پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چوتھے نمبر پر آ گیا

Mar 25, 2024 | 20:00:PM
بنگلہ دیش کیخلاف سری لنکا کی جیت، پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ میں چوتھے نمبر پر آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) سری لنکا کی بنگلادیش کے خلاف 328 رنز کی جیت کا پاکستان کا فائدہ ہوا، پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ایک درجہ ترقی ہو گئی، قومی ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل پر چوتھا نمبر مل گیا، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کے اہم عہدیدار مستعفی ہو گئے، آخر وجہ کیا بنی؟

واضح رہے کہ مہمان سری لنکا نے بنگلادیش میں لنکا ڈھائی، سلہٹ ٹیسٹ میں ہوم ٹیم کو 328 رنز شکست دے کر 2 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، دونوں اننگز میں ریکارڈ سنچری سکور کرنے والے کپتان دھننجایا ڈی سلوا پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔