راکھی ساونت کی ایک بار پھر انسٹا گرام پر پاکستانی پرچم لہرانے کی اسٹوری وائرل

Mar 25, 2023 | 12:50:PM
بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت ایک بار پھر پاکستانی پرچم کا استعمال کر کے خبروں میں آگئی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت ایک بار پھر پاکستانی پرچم کا استعمال کر کے خبروں میں آگئی ہیں۔

 یوم پاکستان کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ کو پاکستانی پرچم میں رنگا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے برج خلیفہ کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی۔ اس موقع پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔

بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے بھی برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم لہرانے والی ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری کا حصہ بنایا تاہم انہوں نے اس ویڈیو پر کوئی بھی کیپشن نہیں دیا۔

اس سے قبل سال 2019 میں راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں، جن کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: مینار پاکستان گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، انتظامیہ کا سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع

راکھی ساونت نےپاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتاہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب بُرے نہیں ہوتے۔

ان کا مزید کہا تھا کہ میں پاکستان کی اور پاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔