ایران کیخلاف کسی فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہوئے، اطالوی وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور کہا کہ ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہوئے۔
اطالوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اپنے فوجی اڈوں کے استعمال کی کبھی اجازت نہیں دی۔
انھوں نے اس موقع پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر کھولنے کی درخواست کی اور کہا کہ تمام اطالوی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جائے۔
انتونیو تاجانی نے کہا کہ تہران میں اطالوی سفارتخانے کی دوبارہ فعالیت رابطوں کے فروغ کیلئے مضبوط اشارہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیزل 42 روپے فی لٹر سستا؟ پیٹرول کی قیمت بھی سامنے آ گئی