آٹھ سال سے بند پڑاگومل زام بجلی گھر کا خراب یونٹ80 روز میں چل گیا

Jun 25, 2026 | 21:04:PM
آٹھ سال سے بند پڑاگومل زام بجلی گھر کا خراب یونٹ80 روز میں چل گیا
کیپشن: گومل زام ڈیم آٹھ سال تک آدھی بجلی پیدا کرتا رہا، اسے ٹھیک کرنے مین صرف 89 روز لگے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن کا متاثرہ یونٹ بحال کر کے اس پاور سٹیشن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کردیا گیا۔

واپڈا نے  جنوبی وزیرستان میں   گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن کے خراب یونٹ کو بحال کر دیا۔ یونٹ کے محفوظ اور قابل اعتماد آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ٹیسٹ مکمل کئے گئے، جس کے بعد بحال کئے گئے یونٹ کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔

اب گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن کی  پیداواری صلاحیت 17.4 میگاواٹ  ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن 8 سال سے صرف آدھی صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ 

890دن کا کام آٹھ سال لٹکا رہا

 گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن میں 8.7 میگاواٹ کے دو پیداواری یونٹس نصب ہیں۔ یہ پاور سٹیشن 132 کے وی جنوبی وزیرستان-ٹانک ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک ہے اور یہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 9 کروڑ 9 لاکھ یونٹ پن بجلی مہیا کر سکتاہے۔ اکتوبر 2016 میں تیکنیکی خرابی کے باعث ریورس پاور پروٹیکش ریلے غیر فعال ہونے پر ہائیڈل پاور سٹیشن کے دونوں یونٹس سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی تھی۔  جون 2018 میں ایک یونٹ کو بحال کیا گیا  تاہم دوسرے یونٹ کو  بحال کرنے میں واپڈا نے آٹھ سال تاخیر کی۔ 

اب اس یونٹ کی بحالی کا کام  35 کروڑ 95 لاکھ روپے  لاگت سے مکمل کیا گیا یہ ایک  جوائنٹ ونچر  تھا۔ کام 5 اپریل 2026 میں شروع ہوا، جسے  80 روز میں 25 جون کو مکمل کر لیا گیا۔

گومل زام ہائیڈل پاور سٹیشن، کثیر المقاصد گومل زام ڈیم پراجیکٹ کا اہم حصہ ہے۔ آبپاش زراعت کے لیے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانا، سیلاب کی روک تھام اور کم لاگت بجلی کی پیداوار ڈیم کے بنیادی مقاصد ہیں۔ 2013 میں تکمیل کے بعد سے گومل زام ڈیم اس دور دراز اور پسماندہ علاقے سے غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
گومل زام ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 11 لاکھ 40 ہزار ایکڑ فٹ ہے، جس سے ایک لاکھ 91 ہزار 139 ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جاتا ہے، جبکہ اس منصوبے سے 4۔17 میگاواٹ سستی پن بجلی بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  صدر مملکت نے فنانس بل27-2026 کی منظوری دیدی