پشاور؛شب عاشورکے جلوس امام بارگاہ قمربنی ہاشم اور امام بارگاہ سائیں زرین امامیہ کالونی گلبہار سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)پشاورمیں شب عاشورکا پہلا جلوس امام بارگاہ قمربنی ہاشم اور امام بارگاہ سائیں زرین امامیہ کالونی گلبہار سے برآمد ہو گیا۔
شب عاشور کے مجموعی طور پر 16 جلوس برآمد ہونگے،شب عاشور کے جلوس اپنے قدیمی راستوں پر ساری رات رواں دواں رہیں گے،جلوس نماز فجر کے وقت اپنے اپنے امام بارگاہوں میں اختتام پذیر ہونگے۔
جلوس کے مقررہ راستوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار بھی موجود ہیں،ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیمیں بھی جلوس کیساتھ موجود ہیں،شہر کے داخلی راستوں پر پولیس کی سخت ناکہ بندی کی گئی ہے اورشہر میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں قیمتیں زمین بوس، پیٹرول اور ڈیزل کتنے روپے سستا کرنے کی تجویز؟بڑی خوشخبری