مشکل گھڑی میں وینزویلا کی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں:صدر، وزیراعظم کا زلزلہ سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
صدر زرداری نے زلزلے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں وینزویلا کی حکومت اور عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کے عوام وینزویلا کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
صدر مملکت نے زلزلے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ امید ہے وینزویلا کے عوام اس سانحے کا بہادری اور عزم کیساتھ مقابلہ کرینگے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں زلزلے سے تباہی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے وینزویلا کی حکومت، عوام اور متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں راستوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی رپورٹ حقائق کے منافی قرار
وزیراعظم نے کہا کہ زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، مشکل اور کٹھن وقت میں متاثرہ افراد کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہے وینزویلا، کریبین جزائر، امریکا، میکسیکو اور براعظم امریکا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلوں سے 22 منزلہ عمارت سمیت درجنوں عمارتیں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 700 زخمی ہو گئے ، وینزویلا کی عبوری صدر نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ہے۔