ایران جنگ کے دوران اٹلی نے 500 امریکی طیاروں کو پرواز کی اجازت دی: نیٹو چیف

Jun 25, 2026 | 09:33:AM
ایران جنگ کے دوران اٹلی نے 500 امریکی طیاروں کو پرواز کی اجازت دی: نیٹو چیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ اٹلی نے اپنے علاقے میں موجود امریکی اڈوں سے تقریباً 500 امریکی طیاروں کو پرواز کی اجازت دی۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں مارک روٹے نے کہا کہ اٹلی کی جانب سے امریکی طیاروں کو پرواز کی اجازت کا مقصد ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کی حمایت تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں فضائی ٹریفک میں کمی آئی کیونکہ وہاں ایندھن بھرنے والے طیاروں کی سہولت کیلئے ایئر پورٹس استعمال کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:27 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابی معرکہ، سیاسی سرگرمیاں عروج پر

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی بڑھ چکی ہے اور مختلف فریقین ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔