ڈی آئی خان: اغوا کے دوران دل کا دورہ، اکاؤنٹس آفیسر جاں بحق، دو ساتھی بازیاب

Jun 25, 2025 | 23:01:PM
ڈی آئی خان: اغوا کے دوران دل کا دورہ، اکاؤنٹس آفیسر جاں بحق، دو ساتھی بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈی آئی خان میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹانک نوید ظفر دو اہلکاروں سمیت لاپتہ ہو گئے تھے۔ تاہم اغوا کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اکاؤنٹس آفیسر نوید ظفر جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹانک کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نوید ظفر اغوا کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کے دو مغوی ساتھیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نوید ظفر صبح کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنے دفتر ٹانک جا رہے تھے، تاہم وہ دفتر نہیں پہنچے اور صبح سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوید ظفر کو دو اہلکاروں سمیت راستے میں نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ اغوا کے دوران نوید ظفر کو دل کا شدید دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ان کے دو مغوی ساتھیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: