بلوچ عوام کو لاحاصل جنگ میں دھکیل دیا گیا،دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا،سرفراز بگٹی

Jun 25, 2025 | 22:49:PM
 بلوچ عوام کو لاحاصل جنگ میں دھکیل دیا گیا،دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا،سرفراز بگٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)  بلوچستان کے وزیراعلٰی  میر سرفراز بگٹی  نےکہا ہے کہ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا ، اگر جان بھی دینی پڑی تو دے دوں گا، موسیٰ خیل کی متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا۔ 

بلوچستان اسمبلی میں خطاب  کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے موسیٰ خیل واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت ہر ممکن انصاف فراہم کرے گی۔ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو ترقی کے ثمرات پہنچائیں گے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ امن و امان کا مسئلہ اس وقت ایک بڑا چیلنج ہے جس پر پورے پاکستان کو تشویش ہے۔بلوچستان میں پینے کے صاف پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئےہر یونین کونسل میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔ ہر ضلع میں نئی سڑکوں کی تعمیر کے لیے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ نوکنڈی میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے گی۔ہرنائی میں دو بڑی شاہراہوں کی تعمیر پر 2 ارب روپے خرچ کیے جائیں گےوزیراعلیٰ نے کہا کہ واشک  کے علاقے میں رواں سال خصوصی توجہ دی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ،نئے اسلامی سال کا آغاز کل