سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ،نئے اسلامی سال کا آغاز کل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے، نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز کل سے ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں نئے سال کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں غلاف کعبہ ’کسوہ‘ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی منتقلی کے لیے خصوصی ٹریلر اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
کسوہ کی تیاری کے لیے مخصوص پانی اور اعلیٰ معیار کا خام ریشم استعمال ہوا۔کسوہ کی تیاری میں 24 قیراط سونا، چاندی کے دھاگے سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے، قرآنی آیات کو انتہائی نفاستم انجینئرنگ کے اصولوں کے تحت کپڑے پر چھاپا گیا ہے۔