علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات پر پابندی کو چیلنج کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے،درخواست میں علی امین گنڈاپور نے موقف اختیارکیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا آرٹیکل 9، 10A اور 19 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ بجٹ مشاورت کے لیے سابق وزیر اعظم سے ملاقات ضروری ہے۔ سپریم کورٹ سے موجودہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سے ملاقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی جائیں اور عمران خان سے ہفتہ وار ملاقات کروانے پر عمل درآمد کروایا جائے۔
درخواست دائر کرنے کے بعد کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کررہے تھے۔
ان کے مطابق ’عمران خان کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں۔عمران خان نے سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا تھا، خط کے ساتھ بانی پی ٹی آئی نے ثبوت بھی لگائے تھے، خط پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بڑے اچھے ریمارکس دیے تھے مگر خط پر کوئی عمل نہیں ہوا۔
علی امین کا کہنا تھا کہ ہماری باربار کی درخواست کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ہمارے خلاف یہ ایک سازش ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایسی آسان عادات جو دماغ کو ہمیشہ جوان رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں