ایشین ڈبلز چیمپئن شپ،فائنل میں کل پاکستان اور بھارت آمنےسامنے

Jun 25, 2025 | 13:38:PM
ایشین ڈبلز چیمپئن شپ،فائنل میں کل پاکستان اور بھارت آمنےسامنے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان نے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں میزبان ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ نور زمان اور ناصر اقبال پر مشتمل قومی جوڑی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے پہلا گیم سخت مقابلے کے بعد 11-10 سے گنوا دیا، تاہم ٹیم نے عمدہ کم بیک کیا اور پاکستان کی جیت کا اسکور دس گیارہ، گیارہ نو اور گیارہ نو رہا۔

قومی ٹیم کی اس جیت سے ایشین اسکواش میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:جائیداد ،گاڑیاں خریدنے  والوں  کیلئے اہم خبر آگئی 

  جمعرات کو فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا، جسے شائقین ایک بڑے اور سنسنی خیز ٹاکرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن اور کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے سے کھیلتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔