نظربندی کا قانون بحال، لاہورہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ نے نظربندی کے قانون کوبحال کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا،ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے نظربندی کےقانون کو معطل کیا تھا۔
عدالت نے فیصلے میں لکھاکہ درخواست گزارنے نظر بندی کے قانون سے متعلق تجاویز پیش کیں، درخواست گزارکی تجویز ہے کہ نظربندی کےخلاف اپیل کا حق ہونا چاہیے اورقانون کےغلط استعمال پرسزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔
عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی,عدالت درخواست کو واپس کرتے ہوئے مسترد کرتی ہے اور قانون معطلی کے احکامات ختم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے نظربندی کے قانون کومعطل کیا تھا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ نظربندی قانون کو سیاسی بنیادوں پراستعمال کیا جاتا ہے جس سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہورہے ہیں۔