عالمی شہرت یافتہ پاپ سنگر مائیکل جیکسن کواپنے مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

Jun 25, 2023 | 15:04:PM
 عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں بچھڑے 14 برس بیت گئے۔ ان کی پاپ گلوکاری اور ڈانس کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں بچھڑے 14 برس بیت گئے۔ ان کی پاپ گلوکاری اور ڈانس کے لوگ آج بھی دیوانے ہیں۔

پاپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکسن نے صرف 5 سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا، 1964 میں اپنے بھائیوں کے پوپ گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کرکے انہوں نے دھوم مچائی۔

انکا پہلا سولو البم 1979 میں ’’آف دی وال‘‘ کے نام سے ریلیز ہوا جس نے مائیکل کو پہچان دلوائی۔ 1982 میں البم ’تھرلر‘ نے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا۔ اس طرح انہیں کنگ آف پوپ کے خطاب سے نوازا گیا۔

مائیکل جیکسن کا انداز ایسا انوکھا تھا جس نے لوگوں کو کئی سالوں تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔25جون 2009 کو یہ عظیم فنکار اپنے مداحوں کو چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے مگران کے گانے آج بھی پسند کئے جاتے ہیں۔