پنجاب اسمبلی کی طرف سے سابق وزرائے اعلیٰ اور وزرا کے لیے بری خبر

Jun 25, 2022 | 11:12:AM
فائل فوٹو
کیپشن: پنجاب اسمبلی کی طرف سے سابق وزرائے اعلیٰ اور وزرا کے لیے بری خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاہور: پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق وزرا کی متعدد مراعات کے خاتمے کا بل منظور کرلیا گیا۔ایوان نے بزدار دور میں منظور کی جانے والی سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق وزرا کی اضافی مراعات بھی ختم کردیں۔

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے سپلیمنٹری بجٹ 2021-22کی منظوری دے دی گئی، ایوان نے بزدار دور میں منظور کی جانے والی سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق وزرا کی اضافی مراعات ختم کرتے ہوئے پنجاب منسٹرز ترمیمی بل 2022 کے ذریعے وزیراعلیٰ اور وزرا کی 2019 کی مراعات بحال کردیں۔

 سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت کی ترامیم ایوان نے قانونی بل کے ذریعےمتفقہ طور پر ختم کردیں اور  ساتھ ہی عثمان بزدار کا مراعات کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔استحقاق بل 2022 کے ذریعے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت سزائیں دینے کا قانون ختم کردیا گیا۔

بجٹ اجلاس میں منسٹرز ترمیمی بل 2022 سمیت سیکرٹریٹ سروسز بل 2022، پری ولیج بل 2022 منظور کرلیا گیا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کیلئے ایلیٹ کی 2 گاڑیوں ، 17 ویں گریڈ سے اوپر کے 2 افسروں سمیت مجموعی طور پر 5 افسروں کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔