یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری!!!!

Jun 25, 2021 | 12:07:PM
یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری!!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں مستقل,کنٹریکٹ,ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے خوشخبری۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا تمام ملازمین کو رمضان اعزازیہ دینے کا فیصلہ ، ملازمین کو رمضان اعزازیہ کی ادائیگی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ نے ملازمین کو رمضان اعزازیہ کی منظوری دی تھی ۔

اعزازیہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریگولر,کنٹریکٹ,ڈیلی ویجز ملازمین کو دیا جائے گا،ریگولر,کنٹریکٹ,مارکیٹ تنخواہ والے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دی جائے گی ،ڈیلی ویجز کو فی ملازم 8 ہزار روپے بطور اعزازیہ دیا جائے گا،صرف رمضان کیلئے تعینات کئے  جانے والے ڈیلی ویجز اعزازیہ کے حقدار نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اعزازیہ اس سال رمضان میں  کم سے کم 80 فیصد حاضری والے ملازمین کو دیا جائے گا،انضباطی کارروائی میں ملوث ملازمین کو اعزازیہ نہیں دیا جائے گا،ملازمین کو رمضان اعزازیہ جون کی تنخواہ کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    لاہور ہائیکورٹ: توہین رسالت کیس میں مسیحی جوڑا بری