امریکی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب سے  واشنگٹن  میں اہم  ملاقات

Jul 25, 2025 | 22:54:PM
امریکی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب سے  واشنگٹن  میں اہم  ملاقات
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب  مارکو روبیو سے  واشنگٹن ڈی سی  میں  اہم  ملاقات، امریکی محکمہ خارجہ پہنچنے پر امریکی حکام کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا استقبال کیا گیا۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے، وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین کی جانب سے سینئر حکام شریک  ہوئے۔

پاکستا ن اور امریکہ کے وزراء خارجہ کے درمیان  یہ  پہلی با لمشافہ   ملا قات ہے، اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک روابط  قائم  تھے، ملاقات میں  پاک -امریکہ تعلقات اور مختلف  شعبہ جات میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ 

دوطرفہ تجارتی و اقتصادی روابط  کے فروغ، سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکنالوجی، معدنیات سمیت  اہم  شعبہ جات میں تعاون  پر  تبادلہ خیال، انسدادِ دہشت گردی  اور علاقائی امن کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا    عالمی  امن کے فروغ  کے   حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ اور  امریکی قیادت کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ  حالیہ پاک بھارت کشیدگی  کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کردار اور کاوشیں  لائق تحسین ہیں,امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال  قربانیوں کا  اعتراف کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی و علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان نے  ہمیشہ مثبت  کردار  ادا کیا ہے,پاک امریکہ  دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کے خواہاں ہیں,دونوں ملکوں کے درمیان جاری ٹریڈ ڈائیلاگ میں مثبت پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں۔

نائب وزیراعظم کے مطابق پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش منزل ہے,علاقائی امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نقطہ نظر اورمفادات میں ہم آہنگی ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی  دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے, دونوں راہنماؤں کا  دوطرفہ تعلقات  کے فروغ اورمختلف شعبہ جات میں مضبوط اورمنظم   روابط استوار کرنے کے  ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

یہ بھی پڑھیں :برصغیر میں بائیں جانب ڈرائیونگ کا قانون نیپولین کے حکم سے جڑا ہے:ڈاکٹر کاشف فراز