نائب قاصدپرتشدد،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا

Jul 25, 2025 | 15:09:PM
نائب قاصدپرتشدد،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بابر شہزاد ترک)وفاقی وزیر محمد اورنگزیب کھچی کے سٹاف افسر محمد بلال کی جانب سے نائب قاصد پر تشدد کے معاملے پرآل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نےپیر سے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری ملازمین کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، پیر سے پاک سیکرٹریٹ میں قلم چھوڑ ہڑتال ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کیلئے خطرے کی گھنٹی!
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاہے کہ سٹاف افسر محمد بلال کومعطل کر کے انکوائری کےبعد سزا دی جائے، وفاقی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری کی کلاس فور ملازم پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں،موصوف کو فی الفور معطل کر کے انکوائری کی جائے اور سزا دی جائے،اگرکارروائی نہ ہوئی تو وفاقی سیکرٹریٹ میں پیر کے روز سے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال ہو گی۔