اینی میٹڈ فیچر فلم’’سمارٹ خرگوش مومو‘‘آج ریلیزہورہی ہے

Jul 25, 2025 | 14:01:PM
اینی میٹڈ فیچر فلم’’سمارٹ خرگوش مومو‘‘آج ریلیزہورہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’’سمارٹ خرگوش مومو، دی بگ چیز‘‘پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ آج ریلیز ہورہی ہے۔
ترک میڈیا ٹی آر ٹی کی جاری کردہ یہ اینی میٹڈ فیچر فلم ہم فلمز کے تعاون سے پاکستانی سینما گھروں میں اردو ڈبنگ کے ساتھ  پیش کی جارہی ہے۔
فیچر فلم کی کہانی ایک ذہین ننھے خرگوش کے گھومتی ہے جو اپنے دوست ٹم ٹم کو بچانے کے لیے ایک خطرناک مہم پر نکلتا ہے، یہ کہانی ایک پرسکون جنگل سے شروع ہو کر ایک بےہنگم بڑے شہر تک پہنچتی ہے،سمارٹ خرگوش مومو کے دوست کو پکڑ کر فروخت کے لیے شہر منتقل کیا جاتا ہے، مومو کے دوست کو امید ہوتی ہے اس کا دوست اسے بچا لے جائے گا اور پھر سمارٹ خرگوش مومو اپنے دوست کو بچانے شہر پہنچ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت،پولیس نے چالان تیارکرلیا
یہ فیچر فلم اگرچہ بچوں کے لیے بنائی گئی ہے لیکن بڑوں کو بھی اپنے حصار میں لینے کی صلاحیت رکھتی ہے،یہ  تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’’سمارٹ مومو ریبٹ‘‘سیریز پر مبنی ہے جسے اردو ڈبنگ میں’’سمارٹ خرگوش مومو‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے لیے پہلی بار اداکار فیصل قریشی، حرا مانی اور ان کے شوہر مانی نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے۔