صدر عارف علوی کامفتی تقی عثمانی سے ٹیلی فونک رابطہ

Jul 25, 2022 | 19:56:PM
صدر عارف علوی ، اہم بیان
کیپشن: صدر عارف علوی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مفتی تقی عثمانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی مفتی تقی عثمانی کے ذریعے افغانستان کے طلباءکو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی ، صدر مملکت نے افغان طلباءکو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے آن لائن اور ورچوئل تعلیمی سہولیات کی پاکستانی پیشکش کا اعادہ کیا ، مفتی تقی عثمانی دورہ افغانستان پر جارہے ہیں اور اعلیٰ افغان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت نے کہاکہ افغانستان میں ملک گیر انٹرنیٹ نہیں ، ابتدائی طور پر تعلیمی مواد ٹیلی ویڑن کے ذریعے افغان طلباءتک پہنچایا جا سکتا ہے، حکومت اور ریاست پاکستان خواتین کو مردوں کے برابر تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے، افغانستان کی مخصوص سماجی و اقتصادی روایات کے پیش نظر ، خواتین کی تعلیم کیلئے خصوصی انتظامات کیے جاسکتے ہیں ، اسلام میں خواتین کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں ہے ،باقی دنیا کے خدشات دور کرنے کیلئے افغانستان کو اپنی ترجیحات کے مطابق خواتین کو تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کو میڈیا اور مواصلات کے تمام ذرائع سے پھیلانا چاہیے، صدر مملکت افغان سفیر ، قونصل جنرلز اور دیگر حکومتی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران افغانستان کو ورچوئل تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اتحاد ی جماعتوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، رانا ثنا اللہ کا انکشاف