آزادکشمیر انتخابات کے دوران پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ ،4 جوان شہید

Jul 25, 2021 | 19:11:PM
آزادکشمیر انتخابات کے دوران پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ ،4 جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزادکشمیر انتخابات کے دوران پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیاجس میں 4 جوان شہیدہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کی ٹیم آزادکشمیر انتخابات کے دوران امن و امان کیلئے تعینات تھی ،پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے ، پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ لسوا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان غداری ہے، مولانا فضل الرحمان