بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے درندے کو گرفت میں لے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ایک درندے کو گرفت میں لے لیا ہے۔ اس ملزم کے موبائل فون قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ فورانزک سے مزید انکشافات کا امکان ہے۔
آج راولپنڈی میں این سی سی آئی اے نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد راولپنڈی میں ایک اہم کارروائی کی گئی ہے اور معصوم بچوں کا استحصال کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے۔
این سی سی اے حکام نے بتایا کہ راولپنڈی میں پی ڈبلیو ڈی میں ریڈ کی گئی اور کم سن بچے کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے شعیب برت کو گرفتار کر لیا گیا اور انس شخص کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: وادی لیپہ کے برف زار میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، مریضہ خاتون راولپنڈی ملٹری ہسپتال پہنچ گئیں
اس کارروائی کے دوران ملزم کے کئی معصوم بچوں کی ویڈیوز رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں پیکا ایکٹ کی سخت دفعات شامل کی گئی ہیں۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ انسپکٹر محمد توصیف کی سربراہی میں ریڈ کے دوران ملزم سے برآمد ہونے والے دونوں موبائل فون فورنزک لیبارٹری روانہ کردیئے گئے ہیں۔ فورنزک رپورٹ آنے کے بعد مزید انکشافات کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: طلاق اور خلع سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ