اماراتی صدر کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ ،وزیر اعظم شہباز شریف کو تیاری کا کہہ دیا

Jan 25, 2023 | 19:22:PM
اماراتی صدر کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ ،وزیر اعظم شہباز شریف کو تیاری کا کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) اماراتی صدر نے  وزیر اعظم شہباز شریف کو کہا ہے کہ آپ تیاری کریں، پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے۔
 تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر رحیم یار خان پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا چاندنہ ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور  اماراتی صدر کی ملاقات برادرانہ ماحول میں ہوئی، شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف سے بڑی والہانہ محبت کا اظہارکیا اور  وزیراعظم کا ہاتھ تھامے اپنے جہاز میں لےگئے، صدر یو اے ای نے وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنےکا بھی عندیہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ تیاری کریں، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم کی اپنے اہل خانہ اور بچوں سے بھی ملاقات کرائی، وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر کے  بچوں سے عربی اور  انگریزی میں گفتگو کی۔