صرف ایک کلک۔۔ واٹس ایپ چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ سے آئی فون پرمنتقل ۔۔نیا فیچر متعارف

Jan 25, 2022 | 16:35:PM
واٹس ایپ۔اینڈرائیڈ۔آئی فون۔چیٹ ہسٹری۔نیا فیچر
کیپشن: چیٹ ہسٹری منتقل ہونے کا خاکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پیغام رسانی کے لئے استعمال ہونے والی موبائل اپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ سے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر چیٹ ہسٹری کی سہولت آزمائشی طور پر پیش کردی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا، جس کے تحت واٹس ایپ صارفین صرف ایک کلک پر چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ فون سے آئی فون میں منتقل کرسکیں گے۔ڈبلیو اے بیٹا کی جانب سے چیٹ منتقلی کی آزمائش کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیا فیچر چیٹ کو متتقل کرنے کے لیے سوال پوچھ رہا ہے۔ یہ فیچر آئی او ایس بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جسے کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ اس وقت صرف آئی فون سے آئی فون چیٹ ہسٹری کی متنقلی کی سہولت موجود ہے۔قبل ازیں واٹس ایپ نے سام سنگ، گوگل پکسل اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم صارفین کےلئے یہ سہولت فراہم کی، جس کے بعد وہ آئی فون سے مذکورہ اسمارٹ فونز میں واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری منتقل کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آئی او ایس سے چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کی سہولت فراہم کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔واٹس ایپ کا ایک اور کارنامہ۔۔ ڈیسک ٹاپ صارفین کو بڑی سہولت دیدی