پولیس کے ناروا رویئے کے خلاف حکومتی ارکان اسمبلی کا احتجاج

Jan 25, 2021 | 15:36:PM
پولیس کے ناروا رویئے کے خلاف حکومتی ارکان اسمبلی کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)راولپنڈی پولیس کے ناروا رویئے کے خلاف حکومتی ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امجد چوھدری نے کہا ہے کہ سی پی او  راولپنڈی احسن یونس کا رویہ نامناسب ہے، پولیس کے ناروا رویئے کے خلاف آج باقاعدہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی آج اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، راولپنڈی پولیس کے رویئے کے خلاف ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔

 ادھر پی ٹی آئی رکن اسمبلی عمر تنویر بٹ نے کہا ہے کہ متعدد فورمز پر احتجاج کر چکے ہیں، آج کے اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔