190 ملین پاؤنڈ کیس ؛بانی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

Feb 25, 2026 | 19:21:PM
190 ملین پاؤنڈ کیس ؛بانی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سماعت کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے متفرق درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کر دیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کل سماعت کریں گے ۔

بانی کی سزا معطلی درخواست میڈیکل بنیادوں پر بھی جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

مرکزی کیس مقرر نہیں ہوا، صرف جلد سماعت کی متفرق درخواستیں کل کے لئے مقرر ہوئی ہیں۔

 سزا معطلی کی درخواستوں پر آخری سماعت 26 ستمبر 2025 کو ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کیلئے سنہری موقع، ماہانہ 30 ہزار روپے کا وظیفہ فوراً حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: