ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو بڑا جھوٹ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو بڑا جھوٹ قرار دے دیا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل سے متعلق امریکی الزامات محض بڑے جھوٹ ہیں، جنوری میں احتجاجی واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق امریکی الزامات بڑا جھوٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم کی حالت خراب،ہسپتال منتقل کر دیا گیا
واضح رہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے دورِ صدارت کا پہلا اسٹیٹ آف یونین خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ایران میں مظاہرین کی پھانسیاں رکوائیں، ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے، ایران کے میزائل یورپی ملکوں اور امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں، ہم سننا چاہتے ہیں کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنائے گا، میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارت کاری سے حل ہو۔