فرانس کا بھارت کو رافیل طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فرانس سے 60 سے زائد رافیل طیاروں کی خریداری کے باوجود بھارتی فضائیہ کو آپریشنل آزادی نہ مل سکی۔
ملٹری واچ میگزین کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے بھارت کو رافیل لڑاکا طیارے کا سورس کوڈ دینے سے انکار کردیا،بھارت کو الیکٹرانک وار فیئر سوٹس تک بھی رسائی نہیں ملے گی۔ جنگ کی صورت میں بھارتی رافیل فرانس کے رحم و کرم پر ہونگے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا بھارت کو دماغ کے بغیر رافیل طیارے دیے گئے ہیں، طیاروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے بھارت فرانس کا محتاج ہی رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:روزے کی حالت میں روسٹرم پر گیا، چیف جسٹس کو سلام کیا مگر جواب بھی نہیں دیا: سہیل آفریدی