سندھ اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل ، تاحال 500 سوالات کےجوابات ارسال نہ ہو سکے

Feb 25, 2026 | 10:37:AM
سندھ اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل ، تاحال 500 سوالات کےجوابات ارسال نہ ہو سکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال مکمل ہو گیا لیکن تاحال 500 سوالات کےجوابات ارسال نہ ہو سکے۔
سندھ اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال میں 56دن ایوان کی کارروائی چلی،25دن چھٹیاں آئیں 19دن سندھ اسمبلی اجلاس نہیں ہوئے جبکہ پارلیمانی سال کے دوران وزیراعلیٰ نےکسی بھی محکمے سے متعلق سوالات کےجواب نہیں دیے۔

دوسرے پارلیمانی سال میں بھی سندھ اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیوں کےالیکشن نہیں ہوسکے تاہم الیکشن ہونے کے باوجود سندھ اسمبلی کی چار نشستیں خالی ہیں۔

سندھ اسمبلی کے پہلے دو پارلیمانی سال کےدوران 48 سرکاری مسودہ قوانین ایوان سےمنظورہوئے۔

دوسرے پارلیمانی سال میں سندھ اسمبلی میں ارکان نےمختلف محکموں سےمتعلق 1096سوالات جمع کروائے جبکہ سرکاری محکموں نےتاحال 500  سوالات کےجوابات ارسال ہی نہیں کیے گئے، پہلے دو سالوں میں جیل خانہ جات ،معدنیات،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے سوالات  ایوان کے ایجنڈا پر نہیں آئے۔

سندھ اسمبلی میں25سےزائد پارلیمانی سیکریٹریز، نصف نےایوان میں اپنےمحکمے سےمتعلق کسی سوال کا جواب نہیں دیا تاہم سندھ اسمبلی میں چپ کا روزہ رکھنےوالےارکان کی معقول تعداد پہلے جیسی ہی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:صرف 2 روز باقی رہ گئے

سندھ اسمبلی میں مختلف امور پر ارکان نے141 تحاریک التوا جمع کرائیں جن میں سےصرف چار پر بحث ہوئی، ان دو سالوں کے دوران جمع 393 قراردادوں میں سے 35 منظور اور 305 وایپس ہو گئیں۔

دوسرے پارلیمانی سال میں سندھ اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کےقریبا 49 اجلاس ہوئے جبکہ پارلیمانی سال کےآخری دو ماہ میں اختلافی وجوہ پر پی اے سی اجلاس نہیں ہوئے۔