برطانیہ کا سفر کرنےوالوں پر بڑی پابندی عائد

Feb 25, 2026 | 10:35:AM
برطانیہ کا سفر کرنےوالوں پر بڑی پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج سے 85 ممالک کے وہ شہری جو برطانیہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں، انہیں روانگی سے قبل برقی اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا، بصورتِ دیگر انہیں سفر سے روک دیا جائے گا۔

نئے نظام کے تحت وہ تمام افراد جو بغیر ویزا برطانیہ میں داخل ہو سکتے ہیں، انہیں 16 پاؤنڈ فیس آن لائن ادا کر کے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ یہ اسکیم پہلی مرتبہ 2023ء میں متعارف کرائی گئی تھی۔ گزشتہ برس اپریل میں اس پابندی کا اطلاق صرف یورپی یونین کے ممالک کے شہریوں پر کیا گیا تھا، تاہم اس پر سختی سے عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:محبوبہ کے ذریعے جاسوسی،ایک اور بڑی گرفتاری

حکام کے مطابق اب ہر مسافر کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ برطانیہ کے سفر سے قبل برقی اجازت نامہ، برقی ویزا یا دیگر درست سفری دستاویزات اپنے ہمراہ رکھے۔ خلاف ورزی کی صورت میں فضائی کمپنیاں اس بات کی پابند ہوں گی کہ متعلقہ مسافر کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیں۔

برطانوی اور آئرلینڈ کے شہری، دوہری شہریت رکھنے والے افراد اور وہ لوگ جو برطانیہ میں قیام کی باقاعدہ اجازت رکھتے ہیں، اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔