امریکا: طاقتور برفانی طوفان ،5600 سے زائد پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شمال مشرقی امریکا میں آنے والے طاقتور برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں 3 فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، جس نے کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اسی طرح نیویارک سٹی کے معروف مقام سینٹرل پارک میں تقریباً 20 انچ برف ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سڑکیں، پارکس اور رہائشی علاقے مکمل طور پر برف میں ڈھک گئے۔
ریاست میساچوسٹس میں شدید برفانی طوفان کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین کی خود کشی کی کوشش
ایوی ایشن حکام کے مطابق ملک بھر میں 5600 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ متعدد ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔
حکام نے خبردار کیا کہ برفباری اور شدید سردی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے مزید سفری مشکلات اور نظام زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔