پاک بھارت بلائنڈکرکٹ ٹی 20 سیریزبھارت نے جیت لی

Feb 25, 2024 | 17:54:PM
پاک بھارت بلائنڈکرکٹ ٹی 20 سیریزبھارت نے جیت لی
کیپشن: پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تین میچوں پر مشتمل پاک بھارت بلائنڈکرکٹ ٹی 20 سیریزبھارت نے جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں بھی پاکستان کو شکست ہو گئی،بھارت نے پاکستان کیخلاف سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی ،فیصلہ کن معرکہ میں بھارت 8 وکٹوں سے فتحیاب ہوا۔
گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے20اوورز میں 9وکٹوں پر 193رنز بناے تھے،محمد سلمان نے 74 اور محمد راشد نے 32 رنز سکور کئے، 194رنز کا ہدف بھارت نے 18.4 اوورز میں 2وکٹ پر پورا کیا ،اجے کمار ریڈی 66 ،سنیل رمیش کی 64 رنز کی شاندار بیٹنگ کی،اجے ریڈی تیسرے میچ کے مین آف دی میچ قرارپائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ، تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات پر فیصلہ آ گیا