لیگی رکن پنجاب اسمبلی ملک ندیم کامران کورونا وائرس کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و رکن پنجاب اسمبلی ملک ندیم کامران کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک ندیم کامران نے گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے ۔ملک ندیم کامران نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔