سینٹ الیکشن،گیلانی کو  بھر پور سپورٹ کریں گے:سعد رفیق

Feb 25, 2021 | 15:06:PM
سینٹ الیکشن،گیلانی کو  بھر پور سپورٹ کریں گے:سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق  نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں ن لیگ ڈنکے کی چوٹ پر یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق  نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی سینٹ انتخابات کےلئےپی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں۔ مسلم لیگ ن یوسف رضا گیلانی کو الیکشن میں بھر پور سپورٹ کرے گی۔انہوں نے  کہاکہ حمزہ شہباز نے بڑی بہادری کے ساتھ جیل کی قید برداشت کی ہے، حمزہ شہباز کو جیل میں رکھنے کا مقصد نواز شریف اور شہباز شریف کو دباؤ میں لانا تھا۔

خیال رہے کہ تین مارچ کو ہونے والے سینٹ انتخابات کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے متفقہ امیدوار منتخب کیا ہے۔گزشتہ روز یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی جس میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی تھی۔