اردن کی مسلح افواج کےچیفس آف سٹاف کی فیلڈ مارشل سے ملاقات،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

Dec 25, 2025 | 23:17:PM
اردن کی مسلح افواج کےچیفس آف سٹاف کی فیلڈ مارشل سے ملاقات،دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
کیپشن: اردن کی مسلح افواج کےچیفس آف سٹاف کی فیلڈ مارشل سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف  سٹاف میجر جنرل یوسف احمد اے الحنیتی  نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  پاکستان اور اردن نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی،ملاقات میں خطے میں بدلتے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ 

اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا،میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ 

بیان کےمطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،پاکستان اور اردن کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،دونوں برادر ممالک نے دفاعی اور عسکری روابط کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا،ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی، مصطفیٰ نواز کھوکھر