ہرات: طالبان نے داڑھی منڈوانے والے شخص کو حراست میں لے لیا

Dec 25, 2025 | 10:26:AM
ہرات: طالبان نے داڑھی منڈوانے والے شخص کو حراست میں لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغان طالبان نے داڑھی منڈوانے پر ہرات میں ایک شخص کو حراست میں لے لیاہے۔

افغان طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں نے مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں ایک شخص کو داڑھی منڈوانے پر حراست میں لیا۔

افغان میڈیا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے محکمہ امر بالمعروف کے ارکان نے منگل کی صبح امین اللہ عزیزی نامی شخص کو گرفتار کیا۔

تاحال اس شخص کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:عثمان خواجہ کی نوعمر بیٹیاں نسل پرستانہ حملے کی زد میں آگئی

افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جہاں داڑھی منڈوانے پر شہریوں کو طالبان کی جانب سے سخت سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے اس گرفتاری یا اس کی وجوہات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

افغان طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کی جانب سے جاری ضوابط کے تحت مردوں کو داڑھی منڈوانے سے منع کیا گیا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔

2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد طالبان نے افغانستان بھر میں سخت سماجی ضوابط نافذ کیے ہیں جن پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔