چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر،نوٹیفیکیشن بھی جاری ّ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رضوان احمد)کمشنر کراچی نے چینی کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر کردیں جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہرقائدمیں چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپےاور پرچون قیمت 143 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق چینی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ ہوگا، زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس یونیفارم پہننے پر صبا قمرکیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پرآویزاں کرنے کے پابند ہوں گے، قیمتوں کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔