نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس , 33  افسران نامزد

Dec 25, 2025 | 09:57:AM
 نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس , 33  افسران نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2026-27 کیلئے گریڈ 20 و مساوی کے 33  افسران کو نامزد کر دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے صدر، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق افسران کی نامزدگیاں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے حتمی انتخاب سے مشروط ہوں گی۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے کمشنر، لاہور، مریم خان، پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ سندھ، فیاض احمد جتوئی، سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ سندھ راجہ شاہ زمان کھوڑو، سیکریٹری آئی پی سی خیبرپختونخوا، محمد ضیاء الحق، سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلوچستان، فیصل احمد، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ سندھ، محمد نواز سہو، سیکریٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا، محمود اسلم اور جوائنٹ سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن، شہباز طاہر ندیم کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس سروس آف پاکستان سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے والے افسر، وقار الدین سید، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ویسٹ زون کراچی، عرفان علی بلوچ، ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، سکندر حیات، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نارتھ زون نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اسلام آباد، افضل احمد کوثر، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ پاکستان ریلوے پولیس لاہور، منیر احمد شیخ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی، مقصود احمد، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ لاہور، محمد اظہر اکرم اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد میں تعینات افسر، انعام الرحمن ملک شامل ہیں۔

 سیکریٹریٹ گروپ سے جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن اللہ داد، جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد، امتیاز یوسف، جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ساجد منظور اسدی اور جوائنٹ سیکریٹری مواصلات ڈویژن، جان بہادر کو نامزد کیا گیا ہے، ان لینڈ ریونیو سروس سے کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او کوئٹہ، شوکت حیات چیمہ اور ڈائریکٹر ٹو ڈائریکٹوریٹ آف لا لاہور، عاصم حلیم شامل ہیں،پاکستان کسٹمز سروس سے چیف کلیکٹر آئی سی ٹی، باسط مقصود عباسی اور چیف ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، فواد علی شاہ کو نامزد کیا گیا ہے، انفارمیشن گروپ سے ڈائریکٹر میڈیا نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، برج لال ڈوسانی اور ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن پاور، عاشق حسین شیخ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:کرسمس اور قائد اعظم ڈے: پنجاب پولیس کا سکیورٹی پلان فائنل

 کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ سے جوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن ماریہ قاضی، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے پشاور میں پوسٹنگ کی منتظر افسر، نفیسہ رحیم اور کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس پشاور، سراج الحق کو نامزد کیا گیا ہے، پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشی ایٹوز ڈویژن سے چیف پلاننگ عرفان خان، فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے ڈائریکٹر جنرل ایف پی ایس سی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، احمد بابر زیدی، حکومت گلگت بلتستان سے کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، سدھیر خان خٹک اور حکومت سندھ سے کمشنر میرپورخاص ڈویژن، فیصل احمد عقیلی بھی نامزد افسران میں شامل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق نامزد افسران کے بائیو ڈیٹا، آئی سی پی چارٹس اور سالانہ میڈیکل رپورٹس جلد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو بھجوا دی جائیں گی، جبکہ باقی خالی نشستوں کے لیے نامزدگیاں بھی مقررہ وقت میں فراہم کی جائیں گی.