علیمہ خان کی شکایت پر جھگڑا، آئی ایل ایف کے صدر مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)علیمہ خان کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے رویے پر ناراضی کے اظہار کے بعد ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے ضلعی صدر آپس میں الجھ پڑے، جس کے بعد آئی ایل ایف کے صدر نے استعفیٰ دے دیا۔
معاملہ اس وقت شروع ہوا جب علیمہ خان نے اڈیالہ جیل نہ پہنچنے پر ایڈووکیٹ جنرل کے خلاف شکایت کی، جس کے بعد یہ اختلافات انصاف لائر فورم کے اندرونی معاملات تک جا پہنچے۔
پشاور میں یہ معاملہ آئی ایل ایف کے آفیشل گروپ میں زیر بحث آیا تو صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور انصاف لائر فورم کے ضلعی صدر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس دوران ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
تنازع بڑھنے پر انصاف لائر فورم پشاور کے صدر مبشر منظور نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی سرنگ پکڑی گئی،تیل چوری کی کوشش ناکام، 4ملزمان گرفتار
مبشر منظور نے مؤقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی کا رویہ ناقابل برداشت تھا اور ایسے ماحول میں ذمہ داری نبھانا ممکن نہیں رہا۔