پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات،صدر، وزیراعظم کی مبارکباد

Dec 25, 2025 | 08:25:AM
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات،صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے،کرسمس کی شام آتے ہی دنیا بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا آغاز ہوا۔

کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے جہاں ملک کی سلامتی خوشحالی اور وطن کی ترقی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

ادھر  واشنگٹن، لندن، پیرس، ماسکو، دبئی اور  دیگر  شہر کرسمس کی رنگا رنگ سجاوٹ سے جگمگا گئے۔ 

ویٹی کن سٹی میں بھی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، پوپ لیو نےحضرت عیسیٰ کی پیدائش کے حالات کاذکر کیا، انہوں نے کہا کہ غریبوں اور اجنیوں کی مدد نہ کرنے کا مطلب خدا کو مسترد کرنے کے مترادف ہے۔

فلسطین کے شہر بیت لحم میں واقع تاریخی چرچ آف نیٹی ویٹی میں عقیدت مندوں کا اجتماع دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پاکستان کی قیادت اور اصول آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں :صدر،وزیراعظم

صدر اور وزیراعظم نے مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کرسمس کا تہوار امید، امن اور ہمدردی کاپیغام لے کر آتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام اہل وطن کو اس تہوار کی روایتی خوشیاں مبارک ہوں، دعاگو ہیں یہ کرسمس امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، مسیحی بھائی پاکستان میں فعال، مثبت اور پر امن برادری کی حیثیت سے قابل قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔

محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پوری قوم کے شانہ بشانہ انکی قربانیاں ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔