بانی پاکستان کی قیادت اور اصول آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں :صدر،وزیراعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پاکستان کی قیادت اور اصول آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہیں،جب ہم اپنے دور کے چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں ، ضروری ہے کہ ہم اُن کی زندگی اور جدوجہد پر بامعنی اور سنجیدہ غور کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد، تنظیم درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح نے تاریخ کا دھارا موڑ کر مملکت خداداد کے قیام کو ممکن بنایا۔