اے این ایف کی سی پورٹ کراچی پر کارروائی، بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد

Dec 25, 2022 | 12:41:PM
اے این ایف کی سی پورٹ کراچی پر کارروائی، بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ترجمان اے این ایف کے مطابق ایک بڑی کارروائی میں متحدہ عرب امارات جانئے والے ایک کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان اے این ایف نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی گئی جہاں سے متحدہ عرب امارات جانے والے کنٹینر سے 2 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ان گولیوں کا مجموعی وزن 55 کلو 7 سو 90 گرام بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، شہری کی مبینہ فائرنگ، ڈاکو ہلاک

ترجمان اے این ایف کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔