پیپلزپارٹی کے اہم رہنما قتل 

Dec 25, 2021 | 22:07:PM
جنوبی وزیرستان، پیپلزپارٹی، سردار نجیب محسود، قتل
کیپشن: پیپلزپارٹی کا پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی وزیرستان میں پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نجیب محسود کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں پیش آیا۔ نجیب اللہ محسود گاو¿ں لدھا سے ٹانک آ رہے تھے کہ سراروغہ کے قریب نامعلوم افرا دنے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ نجیب اللہ محسود دو مرتبہ پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے قومی اور صوبائی الیکشن لڑچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاری اڈہ جانیوالی خاتون اجتماعی زیادتی کا شکار ۔۔۔ ملزم کہاں ہیں؟ اہم خبر آگئی
پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجیب محسود کی شہادت پر افسوس ہے، ان کا قتل خیبرپختونخوا میں قیام امن پر ایک سوالیہ نشان ہے، خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی مخالف سیاسی کارکنان ایک کے بعد ایک قتل ہورہے ہیں، حکومت فی الفور نجیب محسود کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔

 یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے بڑھنے کا خدشہ۔۔۔محکمہ صحت نے لاک ڈاﺅن کا عندیہ دیدیا