اومی کرون کے بڑھنے کا خدشہ۔۔۔محکمہ صحت نے لاک ڈاﺅن کا عندیہ دیدیا

Dec 25, 2021 | 20:14:PM
کورونا وائرس، اومی کرون، بڑھتے خدشے، پیش نظر، سعودی عرب
کیپشن: اومی کرون (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب کے محکمہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مملکت میں کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔
سعودی محکمہ صحت "وقایہ" کے معاون ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر محمد عماد المحمدی کے مطابق مملکت میں کورونا کے کیسز دیکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ان میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ فی الحال کیسز اتنے زیادہ نہیں ہیں کہ تشویش کا باعث بنیں لیکن آنے والے دنوں میں اگر کیسز بڑھے تو لاک ڈاؤن اور کرفیو کی طرف جانا پڑسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کرفیو کے حوالے سے فیصلہ ہسپتالوں پر مریضوں کے بوجھ کے مطابق کیا جائے گا۔ شہری کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل اور گاڑی سستی؟؟سب ریکارڈ ٹوٹ گئے