لاری اڈہ جانیوالی خاتون اجتماعی زیادتی کا شکار ۔۔۔ ملزم کہاں ہیں؟ اہم خبر آگئی

Dec 25, 2021 | 21:41:PM
زیادتی، واقعات، لاہور، حوا کی بیٹی، جنسی درندوں، نشانہ
کیپشن: زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خواتین پر تیزاب پھینکنے، اغوا، تشدد، زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں حوا کی ایک اور بیٹی جنسی درندوں کی ہوس کا نشانہ بن گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی واقعہ پیش آیاہے، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کے حکم پر شمالی چھاؤنی پولیس کی کارروائی کرتے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان اعجاز اور ساجد گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل اور گاڑی سستی؟؟سب ریکارڈ ٹوٹ گئے
 ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہناتھا کہ متاثرہ خاتون لاری اڈہ جانے کیلئے رکشہ میں بیٹھی، رکشہ ڈرائیور اعجاز خاتون کو اپنے کزن ساجد کے گھر لے گیا،ملزم اعجاز اور ساجد نے اپنے 4 ساتھیوں کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خاتون کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، گرفتار ملزم تفتیش کےلئے جینڈر سیل کے حوالے کردیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کے بڑھنے کا خدشہ۔۔۔محکمہ صحت نے لاک ڈاﺅن کا عندیہ دیدیا