اداکارہ حبابخاری کی منگیتر کیساتھ نئی ویڈیو وائرل 

Dec 25, 2021 | 18:58:PM
منگنی، شوبز جوڑی، حبا بخاری، آریز احمد، نئی ویڈیو وائرل
کیپشن: حبابخاری، آریز احمد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رواں ماہ منگنی کرنےوالی شوبز جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد کی نئی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد سے باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ہے۔ اداکارہ نے لمبے عرصے تک آریز احمد کیساتھ تعلق میں رہنے کے بعد باقاعدہ طور پر منگنی کر لی ہے۔آریز احمد کی جانب سے اپنے اس نئے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اور حبا بخاری کے ہاتھ کی متعدد تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں دلچسپ کیپشنز بھی لکھے ہیں۔ 

انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی پہلی تصویر سے آخر تصویر تک مداحوں کو بتانا تھا کہ ’ہوا کچھ یوں کہ ہاتھوں میں ہاتھ لیے، وعدہ کیا اور ایک معجزے کی طرح ملی تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے۔‘ انسٹا پر اپلوڈ کی گئی اپنی منگنی کی چھٹی تصویر پر آریز احمد نے لکھا ہے کہ ’ہمارے رشتے کی شروعات کے لئے بسم اللہ چلو ہمیں ایک دوسرے کیلئے گھر بننے دو۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)


سوشل میڈیا پر وائرل میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد کسی ایونٹ میں شریک ہیں ۔دونوں نے ایک ہی کرسی پر بیٹھ کر تصویر بنوائی، دونوں کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ، ابتک سوا2 لاکھ سے زائد لوگ اس تصویر کو دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ سےشادی۔۔ بلال نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا